کویت اردو نیوز 01 مئی: اس سال ملک میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس سال درجہ حرارت پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا: محکمہ موسمیات
تفصیلات کے مطابق کویت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک گرم ہوا کے دباؤ میں ہے اور ہوا کے تناؤ میں توسیع سے مزید متاثر ہوگا جس کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ ہوگا اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے کنٹرولر عبد العزیز القراوی نے مقامی میڈیا کویت نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو شمال مغربی معتدل ہواؤں کا دباؤ رہا جن کی رفتار 12 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس کی وجہ سے دھول اور متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ سمندری لہریں ہلکی معتدل ریکارڈ کی گئیں جن کی اونچائی 2 سے 5 فٹ کے درمیان رہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز جمعہ کو متوقع موسم گرم رہا اور شمال مغربی ہوائیں معتدل رہیں۔ ہواؤں کی رفتار 12 سے 42 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں جس سے کھلے علاقوں میں دھول اڑنے کے ساتھ ساتھ متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 کے درمیان رہا۔
القراوی نے ہفتہ کے روز موسم گرم رہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ شمال مغربی ہوائیں 12 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی درمیانی رفتار سے چلیں گی۔ متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہفتے کی شام کا موسم گرم سے معتدل گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔