کویت اردو نیوز 12 مارچ: کویت فوجداری عدالت نے فیصلہ سنایا کہ وزارت داخلہ کے ایک کرنل کو رقم کے عوض، شرائط پر پورا نہ اترنے والے غیر ملکیوں کو لائسنس جاری کرنے کے معاملے میں 8 سال قید با مشقت کی سزا دی جائے۔
عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اس کیس میں ملوث 8 غیر ملکی مدعا علیہان کو 6 سے 4 سال تک سخت مشقت کے ساتھ قید کیا جائے اور سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے اس کے علاوہ مدعا علیہان پر تقریباً 20,000 دینار کے جرمانے کا حکم دیا۔
پبلک پراسیکیوشن نے احتیاط کے طور پر مقدمے میں مدعا علیہان کو 21 دن کی مدت کے لیے حراست میں رکھنے اور سنٹرل جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند ماہ قبل کویت سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ میں کام کرنے والے ایک بڑے افسر کو
گرفتار کیا جو رشوت لے کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اہل نہ ہونے والے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے جرم میں ملوث پایا گیا تھا جس پر جرم ثابت ہونے کے بعد 8 سال کی قید با مشقت سزا دی گئی ہے۔