کویت اردو نیوز 22 مارچ: امیری دیوان نے ماہ مقدس رمضان کی آمد پر شہریوں اور ملک میں بسنے والے غیرملکیوں کو منگل کے روز امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
دیوان نے اعلان کیا کہ امیر کویت اس سال شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد دینے کے لیے وصول نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ہر ایک کی اچھی صحت کی خواہش کی ہے۔
دیوان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور محترم وزیراعظم احمد النواف الاحمد الصباح کے لیے تندرستی اور خوشحالی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر انصاف اور وزیر مملکت برائے اوقاف و اسلامی امور عبدالعزیز الماجد نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، کویت کی سیاسی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ عرب اور مسلم اقوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کی۔