کویت اردو نیوز 04 مئی: کویت کے محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 860 ڈرائیونگ لائسنس جرمانے کے پوائنٹس کی تعداد سے تجاوز کرنے پر معطل کیے گئے۔
تعلقات عامہ اور ٹریفک آگاہی افسر لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ بوحسن نے بتایا کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل یوسف الخدہ نے چھ گورنریٹس کے تمام ٹریفک محکموں سے کہا کہ وہ جرمانے کے پوائنٹس مقررہ تعداد سے زیادہ ہونے پر ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے میں سختی سے کام لیں۔
انہوں نے بتایا کہ پوائنٹس سسٹم میں ٹریفک کی 90 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے 14 پوائنٹس سے زیادہ ہونے پر پہلی معطلی تین ماہ کے لیے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کے 12 پوائنٹس سے زیادہ ہونے پر دوسری معطلی چھ ماہ کے لیے ہوگی، 10 پوائنٹس سے زیادہ ہونے پر تیسری معطلی نو ماہ کے لیے ہو گی، چوتھی معطلی آٹھ پوائنٹس سے زیادہ ہونے پر ایک سال کے لیے ہوگی جبکہ آخر میں چھ پوائنٹس سے زیادہ ہونے پر لائسنس مستقل طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔
بوحسن نے کہا کہ معطل شدہ لائسنس کویت موبائل آئی ڈی ایپ پر نظر آئے گا، جس کا مطلب ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
لائسنس مستقل طور پر منسوخ ہونے پر محکمہ کے ڈائریکٹر کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کو دوبارہ ٹریفک ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا گویا وہ پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دے رہا ہے۔
بوحسن نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر دو پوائنٹس کا جرمانہ ہوتا ہے جبکہ خلاف ورزی پر سب سے زیادہ پوائنٹس چار پوائنٹس ہوتے ہیں، جن میں
لاپرواہی سے گاڑی چلانا، سگنل پر سرخ بتی کی خلاف ورزی کرنا اور زیادہ سے زیادہ سڑک کی رفتار کی حد کے مطابق 30، 40 یا 50 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پوائنٹس جو ٹوٹل تک نہیں پہنچ پاتے جن پر معطلی کی ضرورت ہوتی ہے جرمانے کی ادائیگی کے ایک سال بعد سسٹم سے خارج کر دیے جائیں گے۔
بوحسن نے کہا کہ محکمہ ٹریفک کو خلاف ورزیوں کے بارے میں کوئی شکایات موصول ہوتی ہیں، چاہے وہ براہ راست اور بالواسطہ ہو، اور اگر
مخالفہ جاری کرنے میں کوئی غلطی یا بدنیتی ہوتی ہے تو اسے محکمہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے ڈائریکٹر کی طرف سے ہٹا دیا جائے گا اور اس کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔