کویت سٹی 18 اگست: چوتھے مرحلے میں داخل ہوتے ہی کویت میں زندگی لوٹ آئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت معمول کی زندگی میں واپس جانے کیلئے اس منگل کو چوتھے مرحلے میں داخل ہوا تو پانچ ماہ سے زیادہ کی بندش کے شکار تجارتی شعبوں میں پھر سے تجارتی گہما گہمی دیکھی گئی کاروباری مالکان نے پھر سے دوبارہ اپنی معمول کی تجارتی سرگرمیاں شروع کر دی۔ موجودہ چوتھے مرحلے میں پانچویں مرحلے کی کچھ سرگرمیوں کی بھی اجازت ہے۔
ان سرگرمیوں میں درزی، بیوٹی سیلون اور ہیئر ڈریسنگ سیلون، جم ہالز، رستوران اور کیفے شامل ہیں لیکن چہرے کے ماسک پہننے سمیت وزارت صحت کیطرف سے جاری ضروری احتیاطتی صحت کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے (کورونا ) انفیکشن سے شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے جزوی کرفیو صبح 3 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تارکین وطن کی اچانک کمی سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
ہیلتھ جم ہالز کو صارفین کی تحفظ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے ہر گروپ کے درمیان وقت کے فرق کے ساتھ صرف ایک وقت میں محدود تعداد میں صارفین کی اجازت دی گئی ہے۔