کویت اردو نیوز،16جون: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نئی ’پک اپ‘ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جسکے تحت رش سے بچنے کے لیے ٹرمینل ون کے ارائیولز فورکورٹ میں انتظامیہ کی طرف سے نئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ٹریفک کو کم رکھنے کے لیے پک اپ پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے اب صرف مجاز گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ہی اس ایریا میں داخلہ مل سکے گا۔
یہ پابندی 8جون سے لاگو ہو چکی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت جو لوگ مسافروں کو پک کرنے آئیں گے وہ اب دو میں سے ایک پارکنگ لاٹ کا استعمال یا والٹ سروس کا انتخاب کرسکیں گے۔
دونوں پارکنگ لاٹس (کار پارک اے۔ پریمیم اور کار پارک بی۔ اکانومی)میں 5منٹ، 15منٹ، آدھا گھنٹہ اور 2گھنٹے کے لیے گاڑی کھڑی کرنے کے چارجز بالترتیب 5 درہم، 15درہم، 30درہم اور 40درہم ہیں۔
تین گھنٹے پارکنگ کے لیے پریمیم لاٹ میں 55درہم اور اکانومی میں 45درہم، 4گھنٹے کے لیے پریمیم لاٹ میں 65درہم اور اکانومی میں 45درہم فیس ہو گی۔ اسی طرح ایک دن کے لیے پارکنگ کی فیس پریمیم میں 125درہم اور اکانومی میں 75درہم ہو گی۔ اس کے بعد ہر اضافی دن کی فیس پریمیم میں 100درہم اور اکانومی میں 75درہم ہو گی