کویت اردو نیوز 24 مئی: برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے ملک میں مونکی پوکس کے مزید 36 کیسوں کا پتہ لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آج پیر کے روز سامنے آنے والے نئے کیسوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں انفیکشن کی کل تعداد 57 ہو گئی۔ منکی پاکس وائرس کے کیس جو کہ خارش اور بخار کا سبب بنتے ہیں حالیہ ہفتوں میں پوری دنیا میں نمودار ہوئے ہیں جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا مجموعی خطرہ کم رہتا ہے اور اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ شمالی آئرلینڈ پبلک ہیلتھ ایجنسی اور پبلک ہیلتھ ویلز دونوں نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک فی الحال کوئی تصدیق شدہ کیس ریکارڈ نہیں ہوئے۔ برطانوی حکومت نے کہا کہ منکی پاکس پر
حکومت کی ہنگامی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے یا سفری پابندی عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ لندن کے چیلسی اور ویسٹ منسٹر ہسپتال نے کہا کہ اس کے جنسی صحت کے کلینک کے "تقریبا 10” ملازمین مونکی پوکس کے مریض
منظمة الصحة العالمية: لقاح «جدري القرود» موجود ويحتاج فقط لإختبارات وندعو الدول العربية للتأهب لرصد أي إصابة. pic.twitter.com/FSvHrMEMma
— المجلس (@Almajlliss) May 24, 2022
کے ساتھ قریبی رابطے کے بعد گھر میں خود کو قرنطینہ کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر ٹیڈروس ادھیم نے کہا ہے کہ "منکی پوکس” ویکسین موجود ہے اور اسے صرف ٹیسٹ کی ضرورت ہے تاہم ہم عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی انفیکشن کی نگرانی کے لیے تیاری کریں۔