کویت اردو نیوز 24 اگست: 60 سال سے زیادہ عمر کے 97،612 تارکین وطن اپنی رہائش کی تجدید نہیں کرسکیں گے۔
روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 97،612 ایسے تارکین وطن ہیں جن کی عمر 60 سال یا اس سے اوپر ہے اور نئے قانون کے مطابق ان کے رہائشی اقامے کی تجدید ممکن نہیں ہوگی کیونکہ ان کے پاس ثانوی سند ہے یا کم تعلیم یافتہ ہیں یا بالکل ہی تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔
یہ اس قانون کے ساتھ منسلک ہے جس کی یکم جنوری 2021 سے نافذ ہونے کی امید ہے۔ اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 15،502 ایسے تارکین وطن ہیں جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے اور ان کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہے۔ اس میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ رکھنے والے بیدون کی بھی کل تعداد 99،720 ہے اور اعلی ثانوی سند رکھنے والے افراد کی تعداد 279،045 ہے۔