کویت اردو نیوز 25 اکتوبر: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کاروائی، فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صحت کی ہدایات پر عمل درآمد کی ذمہ دار فیلڈ ٹیم ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا عمل شروع کردے گی جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ماسک نہیں پہنتے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماسک کے استعمال یا منہ اور ناک کو کسی اور چیز سے ڈھانپنے کے فیصلے سے متعلق وزارتی قرارداد نمبر 83/2020 قانون نمبر 4/2020 کے آرٹیکل 1 کے ذریعہ ترمیم شدہ آرٹیکل 17 کی شق 1 پر عمل درآمد کا حکم دیتی ہے۔ قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو تین ماہ کی سزا یا 5000 دینار کی سزا ہے۔
مزید پڑھیں: کویتی پارلیمنٹ ممبران توہین رسالت پر فرانس پر سیخ پا
انہوں نے وضاحت کی کہ ماسک پہننے میں ناکامی اور خلاف ورزی کا فوری جرمانہ 50 سے 100 دینار کے تصفیہ آرڈر کے ذریعے نافذ کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں وزراء کی کونسل سے منظوری لینا ہوگی۔