کویت اردو نیوز 08 ستمبر: ممنوعہ 32 ممالک کی فہرست کا جائزہ لینے کیلئے وزراء کا اجلاس جمعرات کو منعقد کیا جائے گا۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزرا کی کونسل نے گزشتہ روز اپنے اجلاس کے دوران ان 32 ممالک کی فہرست کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
باخبر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صحت کے حکام ممبران کونسل کو ممنوعہ ممالک کی حیثیت اور ان میں وبا پھیلنے کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے ذریعے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانے کی تیاری
ذرائع نے بتایا کہ اس فہرست میں تعداد میں کمی کا امکان ہے اور صحت کے حکام اس کا تعین کریں گے۔ ملک میں نئے کورونا انفیکشن کی تعداد اور احتیاطی تدابیر کے نئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی اس ہفتے ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔