ریاض: (کویت نیوز اردو) تین دہائیوں بعد سعودی عرب کا ایک وفد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر پہنچا ، فلسطینی علاقوں کیلیے مملکت کے غیر مقیم سفیر نایف السدیری نے وفد کی قیادت کی ۔
اریحا کے قائم مقام گورنر یسرا السویطی کا کہنا ہے کہ سعودی وفد اردن کے راستے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچا ہے ۔
کسی بھی سعودی وفد کا اوسلو معاہدہ پر 1993ء میں دستخط کرنے کے بعد یہ غرب اردن کا پہلا دورہ ہے۔
نایف السدیری کو پچھلے ماہ یروشلم میں قونصل جنرل اور فلسطینی علاقوں میں خادم الحرمین الشریفین کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
فلسطین وزارت خارجہ کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی سفارت کار ریاض المالکی سعودی وفد کا خیر مقدم کریں گے ، رام اللہ میں ہی صدر محمود عباس وفد سے ملاقات کریں گے۔