کویت اردو نیوز،26اگست: عمان کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی پی اے) نے 4,580 سے زیادہ ممنوعہ اشیا ضبط کیں، جن میں کاسمیٹک اور وہ طبی مصنوعات بھی شامل ہیں جو صرف طبی نسخے کے ہمراہ ہی فروخت کی جا سکتی ہیں۔
سی پی اے کے مطابق، کچھ دیگر اشیاء کی وضاحتیں، معیارات اور حفاظتی تقاضوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے ان کی نمائش یا مارکیٹنگ پر پابندی ہے۔
ایک بیان میں، اتھارٹی نے نوٹ کیا کہ انہیں یہ بیوٹی پراڈکٹس دو تجارتی مراکز اور دھوفر گورنریٹ میں ان کے گوداموں میں ملے۔