کویت اردو نیوز ، 31 اکتوبر 2023: شارجہ میں السیوہ کے علاقے میں منگل کو صبح کے وقت ایک ولا میں لگنے والی آگ نے ایک 63 سالہ اماراتی شخص کی جان لے لی اور اس کی 12 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی ہے ۔
اس دوران خاندان کے افراد اور گھریلو ملازمہ سمیت نو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
پولیس آپریشن روم کو واقعے کی اطلاع دینے والی کال موصول ہوئی۔ ایمرجنسی عملہ اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ شارجہ سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔
آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے فرانزک ماہرین یہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ آگ کس وجہ سے لگی؟
Related posts:
قطر نے پاکستانی سکولوں میں ماڈل کلاس رومز تعمیر کر دئیے
قطر ایئرویز نے "2024 کا بہترین کیٹرنگ ایوارڈ" جیت لیا
متحدہ عرب امارات نے کن ممالک کے لیے ویزا فری سفر کا اعلان کردیا؟
متحدہ عرب امارات: ابوظہبی نے "گرین لسٹ" ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دے دیا
قطر کا سال 2030 تک ٪35 کاروں اور ٪ 100بسوں کو الیکٹرک نظام میں تبدیل کرنے کا ارادہ
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
مسجد الحرام کی روزانہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے مراحل
سعودی عرب میں جلد ہی کافی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔