کویت اردو نیوز 28 ستمبر: صحت کے حکام نے قرنطین کی مدت کو مختصر کرنے کی مخالفت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ہر فرد صحت سے متعلق قرنطین مدت میں کمی اور ممنوعہ 34 ممالک کی فہرست کا جائزہ لینے کے بارے میں کسی فیصلے کی توقع پر منتظر ہے وہاں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے قرنطین مدت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود دوسرے ممالک کی طرح 14 دن کے قرنطین مدت کی بجائے 7 دن کرنے کی سفارشات کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ موجودہ طریقہ کار ہی مجوزہ مدت تک جاری رہے گا کیونکہ وہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی تشخیص کے مطابق جاری کردہ سفارشات کے پابند ہیں۔
مزید پڑھیں: 34 ممنوعہ ممالک سے کارکنان کی واپسی ممکن ہے
وزارت صحت کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اسے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک تجویز موصول ہوئی جس میں سفارش کی گئی کہ کویت آنے والوں کے لئے قرنطین کی مدت کو 14 دن کی بجائے 7 دن تک محدود کر دیا جائے۔
دوسری طرف ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ 34 ممالک کی فہرست میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ان ممالک میں صحت کی تشخیص اور وبائی صورتحال کے پیش نظر ان میں سے کچھ کو ہٹایا جائے یا ان میں چند ایک کو شامل کیا جائے۔