کویت اردو نیوز : شہزادہ ولید بن طلال کی سخاوت اور انسان دوستی کے جذبات سے ہر کوئی واقف ہے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے سڑک عبور کرنے والے معذور شہری کو اپنی خصوصی گاڑی میں بٹھا کر ایک قیمتی تحفہ بھی دیا۔
شہزادہ ولید بن طلال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریاض کی ایک شاہراہ پر سائیکل چلا رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر ایک معذور شخص پر پڑی، جس پر شہزادہ ولید نے اپنی سائیکل روک کر اس سے دریافت کیا۔
شہزادہ ولید بن طلال معذور شہری کو اپنی اسکواڈ کی گاڑی میں بٹھا کر خصوصی ملاقات میں لے گئے ، جہاں انہوں نے شہری سے تفصیلی بات چیت کی۔ ان کے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شہزادہ ولید بن طلال کی اس انسان دوستی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ صارفین شہزادہ ولید کی لمبی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔