کویت اردو نیوز : سعودی پکوان آرٹ اتھارٹی نے ‘المدینہ پلاؤ’ کو مدینہ کی ڈش قرار دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق، اتھارٹی نے مملکت کے تمام علاقوں سے قومی اور علاقائی پکوانوں کے حوالے سے پکوانوں کا تعارفی سلسلہ شروع کیا ہے۔
مدینہ منورہ کی تاریخ کے ماہر عدنان العمری نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں طرح طرح کے پکوان عام ہیں۔ کابلی پلاؤ، بریانی، بخاری اور افغانی پلاؤ یہاں قابل ذکر ہیں۔
سعودی پکوان اتھارٹی نے المدینی پلاؤ کو مدینہ کی ڈش کا نام دیا ہے۔ یہ پلاؤ فرمانرواؤں کے مدینہ منورہ پہنچنے پر تیار کیا گیا تھا ، المدینی پلاؤ مدینہ کے عوامی تقریبات کے دوران بھی پیش کیا جاتا ہے، خاص طور پر شادی کے موقع پر۔
قدیم زمانے میں اسے عربی پلاؤ کہا جاتا تھا۔ یہ کئی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ عدنان العمری کا کہنا ہے کہ المدینی پلاؤ سعودی عرب کا ورثہ ہے۔ یہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔
شیف روان صیادہ نے المدینی پلاؤ تیار کرنے اور اسے دسترخوان پر پیش کرنے کی روایت کے بارے میں بتایا۔
اس میں الائچی، دار چینی،دھنیا، زیرہ، کالی مرچ اور نمک استعمال ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا پیسٹ اور مصالحے میں پکا ہوا گوشت بھی شامل کیا جاتا ہے۔ جب ڈش تیار ہو جائے تو اسے خشک میوہ جات سے گارنش کر دیا جاتا ہے۔