کویت اردو نیوز 17 اکتوبر: حکومت اور کونسل نے ممبر پارلیمنٹ "محمد حایف” کی تجویز سے اتفاق کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کونسل اور حکومت نے محمد حائف کی قرآن پاک کو کنڈرگارٹن نصاب میں شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔
کویتی پارلیمنٹ کے ممبر محمد حایف نے اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ "کنڈرگارٹن اسٹیج کسی بچے کے کردار کی تشکیل کرنے اور نسل کی تعمیر کرنے کے لئے پہلے تعلیمی مرحلوں میں سے ایک ہے۔
کم عمری میں ہی اسلامی اقدار اور تعلیمات کی پاسداری کرنے کی تربیت دینے کے لئے کنڈرگارٹن اسٹیج میں قرآن کریم کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا ہوگا کیونکہ ابتدائی مرحلے میں ہی قرآن پاک کی آیات کی تلاوت اور قرآن پاک کو حفظ کی صلاحیت کو تقویت ملے گی اس طرح نا صرف بچے قرآن پاک حفظ کرسکیں گے بلکہ انکی یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں کو بھی تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں: کویت سے دوسرے ممالک سفر کرنے کی اہم ہدایت جاری
کنڈرگارٹن مرحلے میں اسلامی تعلیمات کا اطلاق اور نصاب میں قرآن پاک کو شامل کرنے سے اساتذہ کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے اور کنڈرگارٹن کا نصاب مزید بہتر ہوگا۔ اس فیصلے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی تعلیم پر عمل پیرا ہونے کا سنہری موقع حاصل ہوگا۔ نبی کریم کا ارشاد ہے ” تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کو سمجھے اور اسکی تعلیم دے۔”