کویت اردو نیوز 02 اگست: ٹرانزٹ پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 600 دینار تک پہنچ گئیں، زیادہ بکنگ کے باعث کئی ٹکٹیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریول اینڈ ٹورزم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق ہزاروں ٹکٹ جو کچھ ایئرلائنز کے ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے بک کی گئی تھیں منسوخ کردی گئی ہیں کیونکہ ملک میں آنے والے مسافروں کی نشستیں محدود ہیں۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ کچھ ایئرلائنز نے اجازت یافتہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جبکہ ٹریول کمپنیوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی جانب سے دی جانے والی اجازت سے زیادہ ٹکٹ جاری کیے تھے انہیں DGCA کی جانب سے
وارننگ دی گئی کہ سیٹوں کی منظور شدہ تعداد کے فیصلے کی پابندی کریں۔ دفاتر کو ایئر لائنز کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ ہزاروں ٹکٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں اور مسافروں کو رقم واپس کر دی گئی ہے جس سے ٹکٹوں کی منسوخی کے بعد مسافروں میں مایوسی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔
یکم اگست کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسوقت کچھ خوشگوار مناظر دیکھنے کو ملے جب کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر کویتی مسافروں کی ایک بڑی تعداد ملک واپس آئی اور ان کی واپسی پر استقبال کرنے کے لئے ان کے عزیزوقارب موجود تھے جبکہ بیشتر اپنے پیاروں کو لمبے عرصے کے بعد ملنے پر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ دوسری جانب وزراء کونسل سے فوری طور پر ہوائی اڈے کی صلاحیت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٹکٹوں کی منسوخی اور رقم کی واپسی کے عمل نے براہ راست ٹکٹ کی قیمتوں کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے جو کہ بیرون ممالک پھنسے ہوئے افراد کے لیے ایک نئے بحران کی نشاندہی کررہا ہے اور ملک واپس آنے والے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہزاروں باشندے ملک واپس آنے کے خواہاں ہیں خاص طور پر مصر اور بھارت سے آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور اسی وجہ سے "ٹرانزٹ” پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 350 سے 600 روپے تک پہنچ گئی ہیں کیونکہ ممنوعہ ممالک کے لیے فضائی حدود اب تک بند ہیں۔