کویت اردو نیوز 25 اکتوبر: وزیر برائے خارجی امور کا فرانسیسی سفیر کو دوٹوک جواب۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ امور نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کے دوران توحید پرست مذاہب اور پیغمبروں کی توہین کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ آج اتوار کے روز وزیر خارجہ امور شیخ ڈاکٹر احمد الناصر نے کویت میں فرانس کے سفیر این کلیئر لی جندر سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران انہوں نے ایک فرانسیسی اسکول میں تاریخ کے ایک پروفیسر کے قتل کے گھناؤنے جرم کے مدعے پر تبادلہ خیال کیا جس پر اس وقت ریاست کویت کی طرف سے مذمت کی گئی تھی اور شیخ احمد ناصر المحمد نے ریاست کے مثبت کردار کی تصدیق کی تھی۔ کویت ہر طرح کی دہشت گردی کو منشور سے مسترد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کویتی پارلیمنٹ ممبران توہین رسالت کرنے پر فرانس پر برس پڑے
وزیر نے بعض سرکاری اور سیاسی تقریروں میں تمام توحید پسند مذاہب اور پیغمبروں کے خلاف ہونے والے بیانات کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور لوگوں میں نفرت ، عداوت اور نسل پرستی پھیلانے کے بجائے ثقافت کو عام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سب کے درمیان رواداری اور امن کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ کویت ایسی کسی بھی پالیسی کو مسترد کرتا ہے جس سے اسلامی مذہب کی رواداری کو دہشت گردی سے جوڑا جائے اور ہمارے رواداری اور قانون کو نقصان پہنچتا ہو۔