کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی عائد کر دی ہے ، اس پابندی کا مقصد مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔
سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگراں کمیٹی کے مطابق، "اگر ایپ ٹیکسی کا ڈرائیور ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے”۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی نے کہا کہ ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
سروے رپورٹ کے بعد ٹیکسی سروس ریگولیشنز کی شق 42 میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔
ضوابط میں تبدیلی نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاروں، صارفین اور ٹیکسی کے ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
اس سے ٹرانسپوزیشن کے اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی جس سے سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔