کویت اردو نیوز 06 جنوری: دبئی نے قرنطین سے متعلق نئے قواعد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA) نے اعلان کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر دبئی میں کوویڈ 19 مریضوں کے ساتھ قربت میں رہنے والے مکینوں اور زائرین اس بات کے پابند ہیں کہ وہ خود کو 10 دن تک گھر میں قرنطین رکھیں خواہ ان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہی کیوں نہ ہوں۔
تمام قریبی رابطے رکھنے والے افراد کو مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے فورا بعد اگلے 10 دن کے لئے گھر میں قرنطین کی مدت گزارنی ہوگی چاہے ان کے اپنے جانچ کے نتائج منفی ظاہر ہوں۔ انہیں خود کو مانیٹر کرنے کو کہا گیا ہے اگر سانس لینے میں دشواری محسوس کریں یا وائرس کی کسی علامت کا اندیشہ ہو تو فوری رپورٹ کریں۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی مریض کو 10 دن کے قرنطین کے دوران متعلقہ علامات ظاہر ہوں تو کوویڈ ۔19 کے متعلقہ طبی مراکز میں جانچ کروائیں۔
کن افراد پر 10 دن کا قرنطین لازم ہے؟
- 1- 15 منٹ سے ذیادہ دو میٹر کی دوری پر مریض سے رابطے میں رہنے والے افراد۔
- مریض سے براہ راست جسمانی رابطے میں رہنے والے افراد۔
- بغیر حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کا استعمال کیے بغیر کوویڈ 19 کے مریضوں کو براہ راست نگہداشت فراہم کرنے والے افراد۔
ڈی ایچ اے نے کوویڈ 19 کے کچھ مریضوں اور قریبی رابطوں کے معاملات کو ابتدائی 14 دن کی مدت سے 10 دن کر دیا ہے۔
طبی قید ان مریضوں پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے مثبت جانچ کے بعد سے کوئی علامت ظاہر نہ کی ہو یا COVID-19 کے معمولی معاملات والے مریضوں پر لاگو ہوتا ہے جو بخار کو کم کرنے والی دوائیوں کے استعمال کے بغیر پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہوں۔