کویت اردو نیوز 28 دسمبر: کویت کی وزراء کونسل معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کے پانچویں مرحلے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے روزنامہ الأنباء کو خصوصی بیانات میں انکشاف کیا کہ وزیر اعظم شیخ صباح الخالد کی زیر صدارت وزراء کونسل آج ہونے والے اپنے اجلاس میں معمول کی زندگی کی جانے کے لیے پانچویں مرحلے میں جانے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔ معمول کی زندگی میں واپس نہ آنے کا منصوبہ اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ چوتھے مرحلے کے فیصلے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ ذرائع نے واضح کیا کہ معمول کی زندگی میں واپس آنے کے منصوبے کے چوتھے مرحلے کے ساتھ جاری رہنے کا مطلب مندرجہ ذیل سرگرمیوں پر پابندی کا تسلسل جاری رہے گا جس کا اطلاق تقریبات، خاندانی اور معاشرتی اجتماعات، دیوانیوں ، شادیوں اور گریجویشن تقریبات کے علاوہ اسپورٹس اور ہیلتھ کلبوں کے پروگرام، کانفرنس ، ثقافتی نمائشیں ، تربیتی کورس ، سینما گھر اور تھیٹر ہالز پر ہو گا۔
یاد رہے کہ موجودہ چوتھا مرحلہ جو گذشتہ 18 اگست 2020 کو لاگو کیا گیا تھا جس کو لاگو ہوئے اب تک پانچ ماہ گزر چکے ہیں۔