کویت اردو نیوز 30 دسمبر: کویت ہوائی اڈے سے روانگی کے لئے چار شرائط طے کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی کے لئے سول ایوی ایشن انتظامیہ نے چار شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی اعلان کردہ شرائط پوری کئے بغیر سفر کے خواہشمند افراد سفر نہیں کر سکیں گے۔
انتظامیہ نے کہا کہ "تجارتی پروازوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی ہم کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والے مسافروں کی صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دینا چاہیں گے”۔
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے کے لئے چار شرائط مندرجہ ذیل ہیں:
- "کویت مسافر” پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرنا ہو گی۔
- شہریوں کے لئے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا ضروری ہے۔
- عہد نامے پر دستخط کرنا۔
- مخصوص ممالک کی جانب سے مطلوبہ پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنا۔
کویت میں داخلے کے لئے تین شرائط مندرجہ ذیل ہیں:
- "شلونک” ایپلی کیشن پر رجسٹریشن کرونا۔
- 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ مہیا کرنا جو یہ ظاہر کرتی ہو کہ متعلقہ مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔
- کویت آنے کے بعد 14 دن قرنطین کی مدت پوری کرنا۔
Related posts:
کویت: 60 سالہ غیرملکیوں کی ہیلتھ انشورنس کی ممکنہ فیس بتا دی گئی
کویت میں چلنے والی معروف پبلک بس سروس کے پی ٹی سی KPTC کو آج 60 برس مکمل ہو گئے
کویت: غیرملکیوں پر دو سے زیادہ گاڑیاں رکھنے پر پابندی کی تجویز پیش
کویت: امیری ہسپتال کی کورونا وارڈ مکمل طور پر بند کردی گئی
کویت میں مقیم 60 سالہ غیرملکیوں کے لئے اچھی خبر
کویت میں جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ
کویت کے رہائشی05 دن کی طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے والے ہیں: ذرائع
کویت میں ایک پاکستانی شہری سمیت 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی