کویت اردو نیوز 23 فروری: کویت کی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے کہا کہ وہ ٹریفک کی ہدایات پر عمل کریں اور قومی تعطیلات کے موقع پر گاڑی کی باڈی کو مکمل طور پر نہ ڈھانپیں۔
وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے قومی تعطیلات کا جشن منانے کے پیش نظر عوام اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز بدھ کو
ایک پریس بیان میں گاڑی کی کھڑکیوں کو شیڈنگ یا ڈھانپنے، گاڑی کی لائسنس پلیٹ نہ ڈھانپنے اور بچوں کو کھڑکیوں سے باہر نہ جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ کویت کے قومی دنوں کا جشن 25 اور 26 فروری کو منایا جاتا ہے جس میں عوام اور رہائشی خاص طور پر بچے اور منچلے سڑکوں پر نکل کر اپنے اپنے طریقے سے قومی دنوں کے جشن مناتے ہیں تاہم سکیورٹی اور ٹریفک کے نظم و ضوابط کو قائم کے پیش نظر
حکام کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گاڑی کی باڈی کو مکمل طور پر جھنڈوں یا کسی بھی طرح نہ ڈھانپیں اور نہ ہی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو چھپائیں جبکہ
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جشن کے اس موقع پر بچے اور نوجوان گاڑیوں کی کھڑکیوں میں بیٹھ کر نعرے بازی اور رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ سڑک پر دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے لہٰذا حکام نے عوام اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری اور دوسروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی دنوں کی خوشیاں منائیں۔