کویت اردو نیوز 13 فروری: اس ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں جزوی کرفیو سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا: ذرائع
تفصیلات کے مطابق جزوی پابندی عائد کرنے کے بارے میں ایک اعلی سطحی سرکاری ذریعہ نے روزنامہ القبس کو انکشاف کیا کہ "اس ہفتے ایسا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔” ذرائع نے اشارہ کیا کہ وزراء کی کونسل فی الحال کچھ علاقوں پر پابندی عائد کرنے کا اقدام نہیں کرے گی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اموات ، انتہائی نگہداشت اور کورونا وائرس سے متاثرین کی شرح تارکین وطن کے مقابلے فی الحال کویتی شہریوں میں زیادہ ہے لہذا ایسے علاقے جہاں تارکین وطن رہائش پذیر ہیں یا ان کی تعداد زیادہ ہے ان میں پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
ذرائع نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ویکسی نیشن اور صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر اجتماعات، پارٹیوں اور شادیوں کے انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صحت کی صورتحال خطرناک ہے اور ہر ایک کو اس سے بچاؤ کے لئے تعاون کرنا ہوگا۔