کویت اردو نیوز 27 دسمبر: کویت کی بجلی اور پانی کی وزارت نے انکشاف کیا کہ جب سے وزارت نے 4 دسمبر کو درخواستیں وصول کرنے کا دروازہ کھولا ہے اسے کمپنیوں اور افراد کی جانب سے الیکٹرک کار چارجرز لگانے کے لیے 45 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت ابھی تک اس بات کا مطالعہ کر رہی ہے کہ اسے موصول ہونے والی درخواستیں اس نے پہلے سے طے شدہ معیاری شرائط سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں تاہم ان میں سے کسی بھی درخواست کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔
منظوری کا عمل:
ذرائع کو توقع ہے کہ پہلی درخواست کی منظوری کا عمل نئے سال کے آغاز پر ہوگا جس کے بعد ان چارجرز کی مقامی مارکیٹ میں حصول کے خواہشمندوں کے لیے فراہمی شروع ہو جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک پرائیویٹ ہاؤسنگ، سرکاری اداروں یا پرائیویٹ سیکٹر کسی میں بھی چارجرز کی منظوری نہیں دی گئی ہے کیونکہ یہ مرحلہ مقامی مارکیٹ میں چارجرز کی فراہمی کی درخواستوں کی منظوری کے بعد شروع ہونا ہے۔
صاف توانائی:
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ وزارت کے حکام نے چند روز قبل وزارت خزانہ کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں وزارت کے ٹرمز آف ریفرنس حکمنامے میں حالیہ ترمیم کی روشنی میں نجی پیداواری کمپنیوں سے صاف توانائی کی خریداری کے فیصلے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے ساتھ ملاقاتیں اس عمل کی متوقع لاگت اور اس اقدام کو شروع کرنے کے لیے دستیاب بجٹ کے گرد گھومتی ہیں جو کہ دونوں فریقوں کے درمیان ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔