کویت اردو نیوز 21 فروری: سول ایوی ایشن کی جانب سے کویت میں غیر ملکیوں کے داخلے کے فیصلے کو آخری لمحات میں تبدیل کردیا گیا جو اگلی اطلاع آنے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق جس وقت سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہائی رِسک ممالک سے 14 دن کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت پوری کرنے کی شرط کے ساتھ براہ راست تجارتی پروازیں چلانے کے طریقہ کار کے بارے میں ایک جامع سرکلر جاری کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ عین اسی وقت آخری لمحات میں فیصلہ تبدیل کردیا گیا۔
نئے فیصلے کے مطابق صحت حکام کی ہدایات کی بنیاد پر اگلی اطلاع تک غیر ملکی مسافروں کے ریاست کویت میں داخل ہونے پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے تاہم کویتی مسافروں کا داخلہ جاری رہے گا اور انہیں ادارہ جاتی قرنطین (7 دن ہوٹل میں اور 7 دن گھر میں) کی مدت پوری کرنی ہوگی۔ سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے صحت حکام کی ہدایات کی بنیاد پر کویت میں مسافروں کے مسلسل داخلے کے ساتھ کویت کے غیر ملکی مسافروں کو ریاست کویت میں داخل ہونے سے روکنے کے فیصلے کو مزید اطلاع تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک باخبر ذرائع نے الرای کو تصدیق کی کہ مقامی ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین میں تمام ممالک سے آنے والے کویتی شہری شامل ہوں گے اور یہ ہائی رِسک ممالک یا دوسروں کی فہرست سے منسلک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابقہ 35 ممنوعہ ممالک کی فہرست میں مزید 33 ممالک کو شامل کر نے کے بعد "ہائی رِسک” زیادہ خطرے والے ممالک کی ایک نئی فہرست تیار کی گئی اور 21 فروری 2021 سے ممنوعہ ممالک کو براہ راست ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی لیکن آخری لمحات میں فیصلہ تبدیل کر کے غیر ملکیوں پر کویت میں پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ ایک عارضی فیصلہ ہے۔