کویت اردو نیوز 07 جون: کویت کی کل آبادی کا 60 فیصد ویکسین کے حصول میں کامیاب ہو گئی۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق کویت میں شہریوں اور رہائشیوں کو دی جانے والی انسداد کوویڈ 19 خوراکوں کی تعداد ڈھائی ملین یعنی کل آبادی کا 59.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی "کوویڈ فیکس” ویب سائٹ کے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق کویت میں ویکسی نیشن کا عمل انتہائی تیزی سے جاری ہے جبکہ ریاست کی کل آبادی کا 60 فیصد ویکسین لے چکی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کویت کی وزارت صحت نے ویکسی نیشن کی تکمیل میں زبردست کوششیں کیں ہیں اور حال ہی میں جنوبی جزیرے شیخ جابر الاحمد کاز وے (پُل) پر ” ڈرائیور تھرو ویکسی نیشن سینٹر” کا آغاز کردیا ہے اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرز ویکسی نیشن کے عمل کی رفتار کو بڑھانے اور مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے مصروف عمل ہیں۔