کویت اردو نیوز 25 فروری: کویتی فنکار مشاری البلام کچھ دن پہلے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وفات پا گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں لوگوں نے مواصلات کے مختلف ذرائع سے شائع کی جانے والی خبروں پر ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ البلام کوکورنا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے کچھ دن قبل انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ انہیں ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہونے کے دوران ہی یہ وائرس تھا جبکہ انہیں ایسی پیچیدگیاں بھی تھیں جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
آرٹ سین کے متعدد ستاروں نے خبروں کی تصدیق کی اور مشاری البلام کی تصاویر سوشل میڈیا پیجوں پر گردش کرنے لگیں۔ لاکھوں پرستاروں نے مرحوم پر رحم کے لئے دعائے خیر کی اور ان کے اہل خانہ جو اس وقت بڑے مصائب سے بہت دوچار ہیں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل کی ترغیب دی۔