کویت اردو نیوز 26 فروری: خلیجی ممالک کی "سافٹ پاور انڈیکس” دوڑ میں کویت نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے لئے برانڈ فنانس کے جاری کردہ گلوبل سافٹ پاور انڈیکس میں کویت خلیج میں چوتھی اور عالمی سطح پر 105 ممالک میں سے 42 مقام پر ہے جو بین الاقوامی تعلقات، حکمرانی، تجارت ثقافتی ورثہ اور کاروبار سمیت متعدد عوامل کے مطابق ممالک کی کارکردگی کی جانچ کرتا ہے۔
کویت نے اس انڈیکس میں 100 میں سے 35.8 پوائنٹس اسکور کیے جس میں عالمی کردار کے معیار میں 10 میں سے 5.8 ، عالمی تعلقات میں 4.2 پوائنٹس، عالمی اثر میں 3.7، گورننس میں 2.8 اور بزنس میں 3.1 اسکور رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارت ، بین الاقوامی تعلقات میں 3 پوانٹس ، ثقافت اور ورثے میں 2.2 پوائنٹس ، میڈیا ، مواصلات ، تعلیم اور سائنس میں 1.9 پوائنٹس حاصل کئے۔ ملک نے اقدار اور لوگوں کے معیارات میں بھی 2.2 پوائنٹس اور کورونا وبا کے مقابلے میں 3.7 پوائنٹس حاصل کئے۔
اس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات انڈیکس میں دنیا میں 18 ویں جبکہ خلیجی ممالک میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب 26 ویں ، قطر 31 ویں ، عمان 51 ویں اور بحرین دنیا میں 65 ویں نمبر پر ہے۔