کویت اردو نیوز 03 مارچ: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کا اقامہ منتقلی پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتھارٹی برائے افرادی قوت نے بغیر کسی شرط کے سرکاری اور تمام شعبوں میں کارکنوں کی منتقلی کے لئے اجازت دے دی ہے۔
روزنامہ الانباء کے باخبر ذرائع کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسی نے ایک فیصلہ جاری کیا جس میں سرکاری شعبے کے کارکنوں اور تمام شعبوں کو نجی شعبے میں ملازمت کرنے کے لئے مزید کسی نوٹس کے جاری ہونے تک اجازت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آجر کی رضامندی اور بغیر مدت شق کے تمام شعبوں میں مقامی طور پر ملازمین کی منتقلی جائز ہے۔
مندرجہ ذیل سیکٹر کی تمام سرگرمیوں کے لئے اگلا نوٹس جاری ہونے تک اور آجر کے اجازت نامے کے بعد مزدوروں کی منتقلی کی اجازت ہے۔
- صنعت
- زراعت
- کوآپریٹو یونینیں فری ٹریڈ زون۔
یہ فیصلہ اس کے اجراء کی تاریخ سے مؤثر ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔