کویت اردو نیوز 08 مارچ: 05 بجے کے بعد آدھے گھنٹے تک سڑکوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کی نئی ہدایات جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی ذرائع نے روزنامہ الأنباء کو تصدیق کی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل دوسرے دن بھی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے افراد کو آدھے گھنٹے کی رعایت کی مدت فراہم کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی گئیں جس کے مطابق شام 05 بجے کے بعد کرفیو قوانین کا آغاز ہو جانے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جزوی کرفیو شروع ہونے سے پہلے سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام، لوگ ٹریفک میں پھنس گئے
ایک خصوصی بیان میں ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل فراج الزعبی کے اقدام پر پبلک سیکیورٹی کا شعبہ سڑکوں پر پھنسے ہوئے کارکنان کی آمد و رفت کے لئے بسیں چلائے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو واپس گیراج میں جانے کے لیے الاؤنس کے طور پر اضافی ایک گھنٹہ دیا جائے گا۔
ذرائع نے پابندی کے اوقات کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لئے جلد ازخود روانگی کی اپیل کی ہے۔