کویت اردو نیوز 09 مارچ: کورونا ویکسین لینے والے افراد کے لئے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی نے کویت میں قائم تمام "الفا” اسٹیشنوں پر کورونا وائرس ویکسی نیشن حاصل کرنے والے افراد کو ایک خصوصی پیش کش کی ہے جو صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے اور معاشرے کی ذاتی اور عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے کمپنی کی جانب سے بطور اعانت ہے۔
الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی "الفا” ریفیوئلنگ اسٹیشنوں پر آٹو میٹک کار واش سروس سے متعلقہ تمام سروسز پر 50 فیصد کی رعایت پیش کش کرے گی تاہم کار واشنگ اور دیگر خدمات پر رعایت صرف اس صارف کو ہی ملے گی جس نے کورونا ویکسی نیشن موصول کے ہے اور جس کے پاس ثبوت کے لئے وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کیسوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے: وزیر صحت کویت
الصور فیول کمپنی نے واضح کیا کہ کمپنی معاشرے کے تمام طبقات کے لئے معاشرتی خدمات میں شراکت کے طور پر رعایت مہیا کرے گی اور خود کار کار واش سروس کے لئے کمپنی کی رعایت 11 مارچ سے اگلے 11 اپریل تک ایک ماہ کے لئے جاری رہے گی۔