کویت اردو نیوز 11 فروری: سفیر این کلیئر لیجنڈر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں: فرانسیسی سفارتخانہ
تفصیلات کے مطابق کویت میں یوروپی سفیر کے کورونا انفیکشن کے حوالے سے روزنامہ الرای کے ذریعہ شائع کردہ اس بات کی تصدیق میں فرانسیسی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ "سفیر این کلیئر لیجنڈر کو کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے بارے میں 10 جنوری 2021 کو مطلع کیا گیا تھا”۔ انہوں نے بتایا کہ "سفیر نے فورا خود کو الگ تھلگ (قرنطین) کردیا اور ان سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو آگاہ کردیا گیا۔”
ان آخری دنوں کے دوران وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون اور پروٹوکول کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے تمام ملازمین کو قرنطین کرنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرلی ہیں جن کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق روزنامہ الرای نے آج صبح اطلاع دی کہ "کوویڈ ۔19” ٹیسٹ کے نتیجے میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ کویت میں ایک یورپی سفیر کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
"الرای” ذرائع نے اطلاع دی کہ سفیر نے گذشتہ دنوں متعدد عہدیداروں اور شخصیات سے ملاقات کی تھی اور متعدد مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔ وزارت خارجہ امور نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ان لوگوں کو آگاہ کیا جن سے فرانسیسی سفیر نے کورونا وائرس انفیکشن میں رابطہ کیا۔