کویت اردو نیوز 03 مارچ: 800 دینار کے عوض اقامہ لگانے اور حکومتی اداروں میں کویتائزیشن پالیسی کے نفاذ اور معمولی مزدوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ایک حالیہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022 میں 178,919 تارکین وطن نے ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، انڈر گریجویٹ سرٹیفکیٹس کے غیرملکی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے، کے حتمی اخراج کی کل تعداد 17,891 ہے جس کی وجہ ان کے اقامہ کے لئے طے شدہ 800 دینار فیس ادا کرنے میں ناکامی تھی۔
60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 2022 کے وسط تک 104,645 تک پہنچ گئی جو کہ 2021 کے وسط میں تقریباً 122,536 تھی۔
2021 کے وسط میں یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈرز کی تعداد 155,665 تھی جو 2022 کے وسط میں 146,942 ہو گئی۔ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹس کی تعداد بھی 2021 کے وسط میں 7,213 سے کم ہو کر 2022 کے وسط میں 6,912 رہ گئی۔ سال 2022 کے وسط میں غیر ملکی کارکنوں کی کل تعداد 27 لاکھ 18 ہزار 803 تارکین وطن تھی جبکہ 2021 میں ان کی تعداد تقریباً 28 لاکھ 97 ہزار 522 تارکین وطن تھی، جس کا مطلب ہے کہ ایک سال کے اندر تقریباً 178,919 تارکین وطن مستقل طور پر کویت چھوڑ گئے۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کی روشنی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کویت میں سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کی فیصد دوسرے خلیجی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، جو کل سرکاری ملازمین کا تقریباً 23 فیصد ہے۔
پپبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، پبلک سیکٹر میں ملازمین کی تعداد تقریباً 483,200 ہے، جن میں سے 372,800 کویتی ہیں، جو کل کا تقریباً 77 فیصد ہیں جبکہ تقریباً 110,400 غیر ملکی ہیں۔
کویت میں سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیر کویتیوں کی کل تعداد تقریباً 1.91 ملین ہے۔ ان میں سے تقریباً 75 فیصد نجی شعبے میں کام کرتے ہیں جبکہ باقی 25 فیصد سرکاری شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری شعبے میں کارکنوں کی تعداد تقریباً 1.7 ملین تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے تقریباً 90.8 فیصد سعودی ہیں جبکہ صرف 9.1 فیصد غیر ملکی ہیں۔
بحرین میں لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بحرین میں سرکاری شعبے کے ملازمین کی تعداد تقریباً 39.8 ہزار کارکنوں تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 85 فیصد بحرینی جبکہ 14.6 فیصد تارکین وطن ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں، عوامی شعبے میں کارکنوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ملازمین تک پہنچ گئی ہے جن میں 89 فیصد اماراتی جبکہ 11 فیصد غیر ملکی ہیں۔
سلطنت عمان میں الیکٹرانک مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق عمان میں، سرکاری ملازمین کی تعداد تقریباً 393,000 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے عمانی تقریباً 89 فیصد ہیں جبکہ صرف 11 فیصد تارکین وطن ہیں۔
تاہم ریاست قطر میں سرکاری شعبے کے روزگار کے ڈھانچے کے بارے میں کوئی تفصیلی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے لہٰذا حاصل کردہ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر، کویت میں پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے تارکین وطن کی فیصد خلیج میں سب سے زیادہ ہے۔ بحرین 14.6 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات اور عمان 11 فیصد کے ساتھ جبکہ سعودی عرب 9.1 فیصد کے ساتھ ہے۔