کویت سٹی 18 اپریل: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزیر سماجی امور و وزیر مملکت برائے معاشی امور مریم العقیل نے کہا کہ ایسی کمپنیاں جو انسانی سمگلنگ کے کاروبار میں منسلک ہیں اور غیر ملکی مزدوروں کے اقاموں کی تجارت کرکے ان سے بدعنوانی کررہی ہیں وہی کمپنیاں ان مزدوروں کی رہائش اور ملک بدری کے تمام اخراجات ادا کریں گی۔وزیر مملکت برائے معاشی امور نے اشارہ کیا کہ کارکنوں کے حقوق کو پامال کرنے والی کمپنیاں اپنے مقدمات کو براہ راست سرکاری استغاثہ کے ذریعہ مجرمانہ کارروائیوں کے تحت سامنا کریں گی اور اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو ملزمان کو قانون کی پوری طاقت کی توقع کرنی چاہئے۔ العقیل نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث مشتبہ کمپنیوں کی فائلز تفویض کر کے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذریعے پبلک پراسیکیوشن کو بھجوائی جائیں گی۔ ان فائلوں کی تحقیقات کی جائیں گی اور ویزا ٹریڈنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ویزا تاجر کی جو بھی حیثیت یا مقام ہو اس کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مریم العقیل نے مشترکہ کمیٹی کی رکنیت حاصل کرنے والی تمام ورکنگ ٹیموں اور شریک باڈیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آزمائشی وقت میں شہریوں اور رہائشیوں کو ایک ساتھ مل کر جرائم سے لڑنے اور ناانصافی کو روکنا چاہئے۔