کویت اردو نیوز 15 مارچ: بیچلرز کو کرائے پر رہائش دینے والے شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسامہ الشاہین نے کویت بلدیہ سے دسمان اور دیگر رہائشی علاقوں میں غیر ملکی بیچلرز کو اپنے مکانات کرایہ پر دینے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
قانون دان کے مطابق علاقے میں غیر ملکی بیچلرز اور مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں دسمان میں مقیم شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیچلرز کو نجی مکانات کرایہ پر دینا قانون نمبر 125/1992 کے منافی ہے جس کے تحت رہائشی علاقوں میں مکانات صرف فیملیز کو کرائے پر دیئے جاسکتے ہیں۔
Related posts:
کویت میں موسم گرما کے آغاز کی پیشن گوئی کردی گئی
مزید پاکستانی افرادی قوت کو کویت لانے کی کوششیں جاری ہیں: سفیر پاکستان
کویت: غیرملکیوں کے آن لائن اقامہ سے متعلق اہم خبر
کویتی شہری کی مسجد کے مینار سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش
کویت کے ہسپتال خالی ہو گئے، غیرملکیوں نے ہسپتال جانا ہی چھوڑ دیا
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب کا اہتمام
کویت: PACI کی جانب سے نئی سروس E-Envelope متعارف کرا دی گئی
کتنی کویتی خواتین نے غیرملکیوں سے شادی کی ہے تفصیلات جاری
ذرائع:
عرب ٹائمز