کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کے رہائشیوں نے ریسٹورنٹس اور کیفیوں میں بیٹھ کر کھانے کی مناہی کا حل ڈھونڈ لیا۔ کھانا کھاتے ہوئے کویت کے رہائشیوں کی تصاویر فرانس کے مقامی میڈیا نے بھی شائع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پریس ایجنسی (اے ایف پی) نے کویت میں کورونا وائرس کے اثرات کے بارے میں ایک فوٹو رپورٹ شائع کی جس میں کویت کے شہری ریسٹورنٹس کے ہالوں کی بندش کے باعث اپنی گاڑیوں میں ہی کھانے تناول کرتے نظر آرہے ہیں۔
ان تصاویر میں مرد اور خواتین شہریوں کے ایک گروپ کی اپنی گاڑیوں میں کھانا کھانے کی تصویر شامل تھی۔ ریستورانٹس کے ہالوں اور کیفیز کی بندش کے علاوہ جزوی پابندی کے دوران کھانے کی ترسیل کی خدمات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد شہریوں نےمتبادل کے طور پر گاڑیوں میں ہی کھانے کا اہتمام کرلیا ہے۔
کویت نے 4 مارچ 2021 کو ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جس میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک جزوی کرفیو نافذ کرنا بھی شامل ہے۔