کویت اردو نیوز 22 مارچ: جابر اسپتال میں بچوں کے کورونا معاملات میں اضافہ کے ساتھ ملک میں صورتحال تشویشناک ہو گئی!
کویت میں بچوں میں کورونا کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جابر اسپتال پچھلے مہینوں میں دو بچوں کے کورونا کیسوں کے مقابلے میں 5 سے 8 بچے روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کر رہا ہے۔
مرکزی جابر الاحمد اسپتال کے ماہر اطفال ڈاکٹر خالد قلندر نے بتایا کہ ایک دن میں پانچ سے آٹھ کورونا سے متاثرہ بچے آرہے ہیں جو پچھلے مہینوں کے مقابلے میں دو بچوں کی تعداد سے بڑھ چکے ہیں اور یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالغوں اور بچوں کا مدافعتی نظام مختلف ہے اور کویت میں کوویڈ 19 مریضوں کے معاملات کی بنیاد پر بچوں کے اسپتال میں داخلے کی مدت مختصر ہے۔
جابر اسپتال کے مشیر اطفال ماہر ڈاکٹر دانا الحقان کے مطابق بیشتر بچے بری صورتحال سے دوچار ہیں اور انہیں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے چونکہ کوویڈ 19 سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو لازماً بالغ افراد کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔
صحت کے عہدیداران بچوں میں کورونا کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث تشویش کا شکار ہیں لہٰذا انسداد "کوویڈ ۔19” ویکسی نیشن مہم میں اضافہ کرنے کے لئے ہر ہفتے ہفتہ سے جمعرات تک ویکسی نیشن مراکز کام کریں گے۔