کویت اردو نیوز 17 اپریل: کویت کی وزارت صحت نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ نمبر 24971010 پر رابطہ کریں تاکہ
ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس پر ان کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا جا سکے اور ملک سے باہر سفر کرتے وقت پریشانی سے بچا جا سکے۔ وزارت صحت کے ایک سرکاری ذریعے نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ وزارت میں سٹیزن سروس ڈپارٹمنٹ نے فروری 2020 میں کورونا بحران کے آغاز میں ایک واٹس ایپ نمبر بنایا تھا جس کا مقصد کسی بھی قسم کی شکایات، تجاویز یا استفسارات، وبائی یا انسداد وبائی ویکسی نیشن کا جواب دینا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ واٹس ایپ اس وقت ان لوگوں کے بارے میں کافی پوچھ گچھ کر رہا ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنا پاسپورٹ تبدیل کیا ہے یا اس کی تجدید کی ہے جس کا مقصد
ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس میں نیا پاسپورٹ نمبر شامل کرنا ہے تاکہ نیا پاسپورٹ نمبر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر درج پاسپورٹ نمبر سے ملایا جا سکے۔ چونکہ کچھ ممالک خاص کر یورپی ممالک میں یہ ضروری ہے لہٰذا یہ ملک میں داخلے اور خارج ہونے میں معاون ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مطلوبہ دستاویزات میں نئے پاسپورٹ اور امیونائزیشن ایپلی کیشن سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی کاپیاں شامل ہیں جو صرف وزارت صحت کی جانب سے اوپر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیجی جائیں۔ نئے پاسپورٹ نمبر کے ساتھ ڈیٹا میں کچھ ہی عرصے میں ترمیم کر دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کی ترمیم کے لئے مشرف میں ویکسی نیشن سینٹر جانے کی ضرورت اب درکار نہیں ہے۔ چونکہ وزارت خود آپ کو کبھی بھی کال نہیں کرے گی لہٰذا مطلوبہ دستاویزات صرف اور صرف وزارت کی جانب سے اوپر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ہی بھیجیں اور جعلی کالز کو کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کریں۔