کویت اردو نیوز 16 اپریل: رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 15 مئی تک رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے گزشتہ روز ایک وزارتی فیصلہ نمبر 211 جاری کیا جس میں بیان کیا گیا کہ تارکین وطن سے متعلق رہائشی اقاموں کی حیثیت میں ترمیم کے لئے مدت میں توسیع کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایسے تارکین وطن کو مزید مہلت دینے کے مقصد کے لیے لیا گیا ہے جو ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں اور نئی مدت سے قبل اپنی حیثیت میں ترمیم کے لئے اپنے رہائشی اقامے کی تجدید نہیں کی ہے۔
رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حیثیت میں ترمیم کی مدت میں 15 اپریل سے 15 مئی 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ جو بھی رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس حیثیت میں ترمیم نہیں کرتا ہے اسے جرمانے کی سزا دی جائے گی اور اسے رہائشی اجازت نامہ نہیں دیا جائے گا اور اسے ملک سے جلاوطن کیا جائے گا اور ایسے افراد دوبارہ کویت واپس نہیں آسکیں گے۔
وزارت داخلہ کا مطالبہ ہے کہ رہائشی اقاموں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کویت میں اپنی رہائش کی حیثیت میں ترمیم کریں تاکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے قانونی نتائج سے بچا جاسکے۔