کویت اردو نیوز 28 مارچ: MUNA سسٹم میں درج شہروں کی کسی بھی لیبارٹری کا PCR قابل قبول ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15,16,17 اور 18 مارچ کے مذکورہ نظام سے متعلق سرکلر میں وہ شہر جو MUNA سسٹم میں درج ممالک میں آتے ہیں ان کی کسی بھی لیبارٹری کا اس نئے نظام میں ذکر نہیں کیا گیا ہے جبکہ کویت مسافر ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر کسی بھی تسلیم شدہ لیبارٹری کا ذکر نہیں ہے تاہم سسٹم میں درج شدہ ممالک کے شہروں کی کسی بھی لیبارٹری سے PCR سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ وہ لیبارٹری متعلقہ شہر میں معیار کے مطابق اور تسلیم شدہ ہو۔
یعنی کویت کی جانب سے ایسی کسی بھی مخصوص لیبارٹریوں کے نام نہیں بتائے گئے جو کویت کے MUNA سسٹم کے ساتھ براہ راست منسلک ہوں گی جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایسی تمام منظور شدہ لیبارٹریاں جہاں سے کویت واپس آنے کے لیے PCR ٹیسٹ کروایا جا رہا تھا اگلی اطلاع آنے تک ان کی PCR ٹیسٹ رپورٹ قابل قبول ہو گی۔