کویت سٹی 27 اپریل: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگر اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد عام معافی (چھوٹ) کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وزارت داخلہ کی جانب سے عام معافی (چھوٹ) کی مدت میں توسیع کا امکان کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق درخواست دہندگان میں سے زیادہ تر کے پاس درست شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں جبکہ کچھ ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس اقامہ دستاویزات سرے سے ہی نہیں ہیں۔ رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دی گئی آخری تاریخ کے خاتمے میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ تمام قومیتوں کے خلاف ورزی کرنے والوں کی عام معافی کھولنے کے بعد ہزاروں افراد نے رجسٹریشن کروائی جن میں زیادہ تر افریقی اور بھارتی شہری ہیں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے انخلا اور رہائش کے انچارج کمانڈر میجر جنرل عابدین العابدین نے انکشاف کیا ہے کہ 26 اپریل تک تقریبا 16،000 خلاف ورزی کرنے والوں نے مراکز میں درخواست دی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ افغان، پاکستانی اور دیگر قومیتوں کے تقریبا 2500 تارکین وطن اپنے ممالک کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔