کویت اردو نیوز 03 اپریل : قطر میں کورونا کیسوں میں اضافہ، اسکول اور یونیورسٹیاں اور تمام غیر ہنگامی طبی خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطری ایجوکیشن کے عہدیداروں کے جاری کردہ بیان مطابق کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے سبب کل بروز اتوار 4 اپریل سے شروع ہونے والی تمام ریاستی یونیورسٹیوں ، اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کلاسس معطل کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے فی الوقت تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھا جاسکتا۔
قطر نے اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 180،804 واقعات اور 295 اموات کی تصدیق کی ہے۔ اسی سبب آئندہ اتوار سے تعلیمی ادارے فاصلاتی (آن لائن) تعلیم میں تبدیل ہوجائیں گے۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ تبدیلی محکمہ صحت عامہ کے اشتراک سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر سامنے آئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ اساتذہ اور انتظامی عملہ اسکولوں میں حاضر رہے گا جبکہ ہر سطح کے تعلیم کے طلباء کے لئے ذاتی طور پر امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ قطر نے حال ہی میں کوویڈ 19 معاملات میں اضافے پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔ جمعہ کے روز سے قطر میں تمام غیر ہنگامی طبی خدمات معطل کردی گئی ہیں۔