کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو حج ویزے جاری کرنے کا آغازکردیا ہے۔ اس سال حج کاسیزن 14 سے19 جون تک ہوگا۔
ویزا گائیڈ کیمطابق سعودی حکومت نے یکم مارچ سے حج ویزوں کا اجراء شروع کردیا ہے اور یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔
اس سےقبل متحدہ عرب امارات کےاخبار گلف نیوز نےرپورٹ کیاکہ سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائش کیلیے 1,860 عمارتوں کیلیے لائسنس جاری کیے ہیں۔ ان عمارتوں میں کل 12 ہزارافراد کورہائش دی جائیگی۔
مکہ مکرمہ صوبے کے نائب امیر سعود بن مشعل نےکہاہےکہ حکومت نے رہائشی اجازت نامے کیلیے درخواستیں جمع کرانیکی آخری تاریخ 8 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس سال، توقع ہےکہ 5000 سے زائد عمارتوں کو حجاج کی رہائش کیلیے لائسنس دیاجائے گا۔
اس سے قبل اسلامی امور کےوزیر عبداللطیف الشیخ نےکہا کہ رمضان المبارک کےدوران مساجدمیں افطار کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم اس کیلیے قواعد پرعمل کرناضروری ہے۔
اخبار 24 کیمطابق الشیخ نے افطار کےحوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی باتوں کی تردید کرتےہوئے کہاہےکہ اس سال بھی پہلےکی طرح مساجدمیں افطاری کا اہتمام کیاجائے گا۔
وزیر مذہبی امور نےمساجد کے بیرونی صحنوں میں افطار ٹیبل لگانےکی ضرورت پرزور دیا، ساتھ ہی اس بات پربھی زوردیا کہ مساجد میں چندہ جمع نہ کیاجائے۔
سعودی عرب میں گزشتہ کئی سالوں سےرمضان المبارک کےدوران سماجی فلاحی تنظیموں اورشخصیات کیجانب سےمساجد میں افطارکا اہتمام کیاجاتا ہے اور اس میں ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنےوالےافراد شرکت کرتے ہیں۔