کویت اردو نیوز 15 اپریل: دوران رمضان عوام محتاط رہے، کھانے پینے سے اجتناب کریں بصورت بڑے جرمانے کا اندیشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملک میں اخلاقی و مذہبی اقدار اور رواج کو برقرار رکھیں۔ ماہ رمضان میں شہری و تارکین وطن پبلک مقامات پر کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ عوام روزے داروں کے جزبات اور ملک کے قانون کا احترام کریں۔
ذرائع کے مطابق عوام دوران رمضان پبلک مقامات پر کھانے پینے سے پرہیز کریں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ملک میں قوانین کو توڑنے کی سزا ایک ماہ قید اور 100 دینار یا ان دو جرمانوں میں سے ایک جرمانہ ہے۔
ملک میں قانون کے اطلاق اور مذہبی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے آپریٹنگ کمرے ہنگامی فون (112) پر چوبیس گھنٹے کی رپورٹس وصول کرتے ہیں۔