کویت سٹی 27 جون: پاکستانی میڈیا چینل کی خبر جھوٹی نکلی!
پاکستان کے مقامی میڈیا چینل 24 نیوز کی جانب سے شائع کی گئی خبر جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ کویت کی قومی ائیر لائن "کویت ائیر ویز” نے گزشتہ کچھ روز سے پاکستانی پائلٹس کے سرٹیفکیٹس جعلی ہونے کی خبریں گردش ہونے کے ردعمل میں کویت ائیر ویز میں کام کرنے والے پاکستانی 7 پائلٹس و متعدد انجینئرز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق کویت ائیر ویز میں کوئی بھی پاکستانی پائلٹ سرے سے موجود نہیں اور نہ ہی کسی پاکستانی انجینئر کو اس کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کویت میں مقیم پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت حافظ محمد شبیر نے بھی پاکستانی میڈیا کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کویت ائیر ویز کی جانب سے ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
یاد رہے کہ کویت ائیرویز کی جانب سے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 سے زائد انجینئرز کو کام سے روکے جانے کی خبریں مختلف میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جسے تصدیق کے بعد کویت اردو نیوز کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔