کویت اردو نیوز 04 مئی: سلطنت عمان نے 14 ممالک سے آنے والوں کے داخلے کی معطلی کو مزید نوٹس تک بڑھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج منگل کو سلطنت عمان نے 14 ممالک سے آنے والے افراد کی ملک میں داخلے کی معطلی کو مزید نوٹس تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مصر اور فلپائن سے آنے والے غیرملکی افراد کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا جس میں 07 مئی بروز جمعہ سے شروع ہونے والے فیصلے میں 14 ممالک کے افراد کے داخلے کو سلطنت میں اگلے نوٹس تک ممنوع قرار دیا تھا۔
دوسری جانب آج سلطنت عمان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے 9 نئی اموات ، 902 نئے کورونا کیس اور 1،123 کیسوں کی شفایابی کا اعلان کیا ہے۔