کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ہراساں کرنے یا چھیڑ چھاڑ کرنے کی جھوٹی رپورٹ کرنے پر اب قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نےکہا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں جھوٹی رپورٹ دینے کی سزا دو سال قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔
جرم کی نوعیت کے لحاظ سے دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق پراسیکیوشن ایجنسی نے جھوٹی شکایات کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد چھیڑ چھاڑ ایکٹ کے تحت کسی بھی واقعے کی جھوٹی شکایت کرنا قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جس کے لیے نابالغ شکایت کنندہ کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عدالتی مقدمات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں غلط قانونی کارروائی یا پولیس رپورٹنگ بھی شامل ہے۔
اگر مدعی کے بارے میں یہ ثابت ہو جائے کہ اس نے کسی بھی معاملے میں پولیس کو جھوٹی درخواست دی یا جھوٹی رپورٹ دی یا عدالت میں درج مقدمہ جھوٹا تھا تو اسے فوری طور پر قانونی حراست میں لے لیا جاتا ہے۔