کویت اردو نیوز 05 مئی: بین الاقوامی خیراتی ایسوسی ایشن برائے ترقی کی رمضان المبارک میں خدمات جاری ہیں۔
بین الاقوامی چیریٹیبل ایسوسی ایشن برائے ترقی نے 6 گورنیٹس کی مساجد میں پلاسٹک کی جاء نمازیں اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ بین الاقوامی چیریٹیبل ایسوسی ایشن نے ایسا پہلی بار نہیں کیا ہے بلکہ ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی مساجد میں ضروری اشیاء کی فراہمی میں حصہ لیا ہے۔
تنمیہ چیریٹی نے کہا کہ یہ کویت میں انجمن کی جانب سے کی جانے والی معاشرتی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے کیونکہ یہ منصوبہ نمازیوں کے لئے وزارت صحت اور اوقاف کی سفارش کردہ احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہوگا جو وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ وائرس کے چیلنجوں کے باوجود کویت کی مساجد عبادت گزاروں سے بھری ہوئی ہیں۔ "ہم نے نمازیوں کو وائرس کے پھیلاؤ کے نقصانات سے بچانے کے لئے بہت ساری مساجد اور کویت کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کی جاء نمازیں تقسیم کی ہیں جو صرف ایک ہی وقت کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔”
تنمیہ چیریٹی نے وضاحت کی کہ اس نے اپنے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر نمازیوں کو پانی تقسیم کیا تاکہ انہیں فرحت حاصل ہو اور نماز ادا کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔ اس کے علاوہ وہ روہنگیا مہاجرین کے حق میں اپنی امدادی مہم میں نمائندگی کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کویت اور بیرون ملک روزہ رکھنے والوں کے لئے کھانا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ شام ، یمن اور فلسطین میں یتیم بچوں کی کفالت کا منصوبہ بھی جاری ہے۔